عوام کی خوشحال زندگی سب سے اہم انسانی حق ہے،چینی صدر

بیجنگ(م ڈ ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحال زندگی سب سے اہم انسانی حق ہے، انسانی حقوق سے متعلق چینی کارکنوں کو بنی نوع انسان کی ثقافت کے تنوع اور عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کے لیے مزید خدمات سرانجام دینی چاہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انسانی حقوق کے بین الاقوامی اعلامیہ کے اجرا کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں ایک مذاکرہ منعقد ہوا۔چینی صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا۔انہوں نے کہا کہ چینی عوام اقوام عالم کے ساتھ مل کر مزید منصفانہ ، معقول اور اشتراکی انسانی حقوق کے عالمی نظام کو فروغ دینے پر تیارہیں تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تکمیل کی جائے اور دنیا کامستقبل مزید خوبصورت بنایا جائے۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ عوام کی خوشحال زندگی سب سے اہم انسانی حق ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی نے اپنے قیام سے ہی عوام کی خوشحالی اور بنی نوع انسان کی ترقی کو اپنا ہد ف مقرر کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*