عمران خان نیا پاکستان بنا کر دکھائیں گے،مراد سعید

اسلام آباد(نیوز ایجنسی)وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان نیا پاکستان بنا کے دکھائیں گے،ملک کے تمام ادارے جمہوری حکومت کے شانہ بشانہ ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں،ہم پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ ملک میں لا کر عوام پر خرچ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں نے اپنی شاہ خرچیوں کے باعث پاکستان کو اربوں روپے کا مقروض بنا دیا ہے۔عمران خان کو پاکستانی عوام نے کرپشن ختم کرنے کیلئے ووٹ دیا ہے۔ کسی کو اچھا لگے یا برا کرپشن کو ختم کر کے دم لیں گے۔ عمران خان نیا پاکستان بنا کے دکھائیں گے۔ ملک کے تمام ادارے جمہوری حکومت کے شانہ بشانہ ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں۔ہم پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ ملک میں لا کر عوام پر خرچ کریں گے۔احتجاج کرنا اپوزیشن سمیت سب کا حق ہے لیکن احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*