سابق سربراہ ”ایف بی آئی“ جھوٹا شخص ہے،ٹرمپ

واشنگٹن(م ڈ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار “ایف بی آئی” کے سابق سربراہ جیمز کومی پر خوب گرجے اور برسے ہیں۔ انہوں نے کومی کو “جھوٹا” شخص قرار دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے “ٹوئٹر” پر اپنی ٹویٹس میں جیمز کومی کو ان کے اخبارات میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے بعد سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔جیمز کومی نے اپنے مضمون میں امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کا دفاع کیا ہے۔ٹرمپ نے اپنی گذشتہ صبح کی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ “جیمز کومی معلومات لیک کرنے کے بادشاہ ہیں۔ میرے خیال میں ایک ہی دن کانگریس میں جھوٹ اور دروغ گوئی کے حجم میں کوئی اور ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا انہوں نے جھوٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جمعہ کے روز ہونے والا اجلاس مکمل جھوٹ تھا”۔خیال رہے کہ کانگریس کے ایوان نمائندگان کے جمعہ کے روز بند کمرہ جیمز کومی نے سنہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کے بارے میں مسلسل چھ گھنٹے بریفنگ دی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*