جمال خاشقجی کے آخری الفاظ منظرعام پر،میرا سانس گھٹ رہا ہے

jamal khashoggi

نیو یارک(م ڈ) امریکی ٹی وی سی این این مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی آڈیوٹیپ کے آخری الفاظ میں سانس نہیں لے سکتا منظرعام پر لے آیا۔امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے آخری الفاظ تھے کہ میں سانس نہیں لے سکتا، یہ الفاظ جمال خاشقجی کی موت سے چند لمحے پہلے کی آڈیوٹیپ کے ہیں۔ سی این این کے مطابق جمال خاشقجی کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ رکھنے کے لئے کئی فون کالزکی گئیں، تحریری ریکارڈ سے واضح ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل سوچا سمجھا منصوبہ تھا جب کہ ترک حکام کو یقین ہے کہ فون کالز سعودی دارالحکومت ریاض میں اعلی حکام کوکی گئیں۔دوسری جانب سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سعودی شہری کو کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کریں گے اورترکی کے حکام ہمیں شواہد مہیا کریں جو ہم عدالت میں استعمال کرسکیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*