ترکی انسانی حقوق کی علمدار ریاست،دنیا کےلئے مثال ہے

انقرہ(م ڈ)وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جدوجہد میں ایک مثالی ملک کی حیثیت کو جاری رکھے گا۔گزشتہ روز بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر چاوش اولو نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی ڈیکلریشن کی منظوری کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلان جاری کیا ہے۔اقوام متحدہ کے بانی رکن ترکی کے دنیا کے چاروں گوشوں میں رونما ہونے والی حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے خلاف انسانی اور بار آور خارجہ پالیسیوں کے ذریعے نبرد آزما ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے چاوش اولو نے بتایا کہ اس جدوجہد کی بدولت ہم عالمی برادری کے لیے ایک مثال ہونے کی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*