انوشکا شرما کے کامیاب کیریئر کے 10 سال مکمل

ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے ساتھ 10 سال مکمل کرلیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما نے فلم نگری میں 10 سال مکمل ہونے پر چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’میں نے ہمیشہ ہی متنازع قسم کے کردار منتخب کیے کیونکہ وہ میری اندرونی حس کے تحت ہوتے ہیں اور میں ایسے غیر روایتی کرداروں کی وجہ سے ہی کامیاب رہی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں فلمی صنعت میں ایک الگ مقام پر کھڑی ہوں۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ خوش بختی ہمیشہ بہادروں کا ساتھ دیتی ہے لیکن میں بہادر نہیں ہوں اس لیے کوئی رسک والا کام میں نہیں کرتی، میں وہی کردار کرتی ہوں جو مجھے موزوں لگے اور یہ کام میں اپنی حس اور دل کے تحت کرتی ہوں جو کہ آسان عمل ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*