کامران اکمل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی ۔کامران اکمل نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا ارادہ ہوا تو اپنے فینز کو ضرور بتاں گا ، ابھی تمام تر توجہ فٹنس اور پرفارمنس پر ہے ۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کی بڑی وجہ بتائی تھی کہ کامران فیلڈنگ نہیں کرسکتا،اگر آپ فیلڈنگ نہیں کرسکتے تو آپ پاکستان کیلئے نہیں کھیل سکتے۔کامران کوویسٹ انڈیز میں چانس دیا تھا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*