وزیراعظم اگرمیری وزارت تبدیل کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں ،فواد چوہدری

لندن (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اگر میری وزارت تبدیل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ¾اگر وزیراعظم کو لگتا ہے میں بہتر کام کر رہا ہوں تو کام جاری رکھوں گا، وزیراعظم کو لگتا ہے مجھ سے بہتر کوئی اور کام کر سکتا ہے تو یہ ان کا استحقاق ہے ¾ شیخ رشید رسمی بات نہیں کر رہے تھے، ایسے ہی بات کر دی، کوئی ایشو نہیں ہے، شیخ صاحب سے میرا قریبی تعلق اور دوستی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جس پر وزیراعظم کا اعتماد ہوتا ہے اس کو وزارت سونپی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کو لگتا ہے کہ میں بہتر کام کر رہا ہوں تو کام جاری رکھوں گا، وزیراعظم کو لگتا ہے مجھ سے بہتر کوئی اور کام کر سکتا ہے تو یہ ان کا استحقاق ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں آج جس مقام پر پہنچا ہوں وہ بھی وزیراعظم اور تحریک انصاف کی وجہ پہنچا ہوں ¾اگر وزیراعظم کہتے ہیں کہ بطور ایم این اے کام کروں تو وہی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مجھ سے پوچھ کر تو وزارت تبدیل نہیں کریں گے، اگر وزیراعظم چاہیں تو پیر کو میری وزارت تبدیل کر دیں۔شیخ رشید سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید رسمی بات نہیں کر رہے تھے، انہوں نے ایسے ہی بات کر دی، کوئی ایشو نہیں ہے، شیخ صاحب سے میرا قریبی تعلق اور دوستی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*