محمد حفیظ لاہور قلندرز کے پی ایس ایل 4کےلئے کپتان مقرر

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہورقلندرز کے مالک فواد رانا نے آل راونڈر محمد حفیظ کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دورا ن فواد رانا کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن کے بعد سے ہی محمد حفیظ کو اپنی ٹیم میں لینا چاہتے تھے لیکن ٹورنامنٹ کے قوانین اور پروسیجرز نے انہیں ایسا کرنے سے محروم رکھا، ان کا کہنا تھا کہ سکواڈ میں شامل نئے کھلاڑی محمد حفیظ نے انٹر نیشنل کرکٹ میں حاصل کردہ تجربے سے مستفید ہوں گے اور امید ہے کہ اس بار لاہور قلندرز اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیںکرے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*