عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے،عمران خان

کراچی (نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ امن کا دائمی قیام ہی کراچی کو ترقی کی منازل پرلے جاسکتا ہے، انٹیلی جنس اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کے نظام کومضبوط بنایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے مابین ملاقات میں کے فورپروجیکٹ کے لیے اسلام آباد میں اجلاس طلب کرنے پربھی اتفاق ہوگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کی بہتری،کراچی سمیت سندھ بھرکے ترقیاتی منصوبوں اورقلت آب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو گلستان جوہر میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت ، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بھی وفاق سندھ حکومت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا وزیراعظم نے کراچی کا امن مستحکم بنانے کے لیے مختلف اداروں کے مابین تعاون کے فروغ کی ضرورت پرزوردیا۔ دریں اثناءوزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ در آمدات اور برا آ مدات میں فر ق کم کر نے پر بھر پور تو جہ ہے،نو جوا نو ں کو ہنر سیکھا کر بے روز گا ری کا خا تمہ کر یں گے،معاشی پالیسی کے قیام میں تاجروں کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے۔وہ اتوار کوگورنرہاو¿س کراچی میں چیمبر آف کامرس، ایف پی سی سی آئی کے وفد اور صنعت کاروں سے ملاقات کے موقع پر ا ظہار خیا ل کررہے تھے۔اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل، وزیرِ خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، خسرو بختیار اور فیصل واوڈا بھی موجود تھے۔وفد میں کراچی کے معروف صنعتکارسراج قاسم تیلی، طاہر خالق، ہارون آگر، شمیم فرپو، جنید اسمعیل ماکدہ اور دیگر شامل تھے۔ صنعت کاروں اور تاجروں نے وزیرِ اعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، تاجروں نے وزیرِ اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری ملکی ترقی کے لیے آپ کے ساتھ کھڑی ہے، معاشی پالیسی کے قیام میں تاجروں کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے کراچی کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، حکومت تاجر، صنعت کار برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔وفد نے انجنیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بحالی کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے، معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر تاجر برادری کی مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کے برعکس تاجر برادی سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائے گی اور معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر بزنس کمیونٹی کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے جاری منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، صوبے اور وفاق میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا اور تاجروں کے خدشات و مسائل دور کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کاروباری اخراجات اورلاگت میں مزید کمی لانے کے لئے مختلف ڈیوٹیز اورٹیکسوں میں کمی کے معاملے پرغور کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاروباری طبقے کے مسائل کے حل اورٹیکسوں کی موجودہ شرح میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے حکومت قومی ٹیرف پالیسی وضع کرنے پربھی کام کررہی ہے۔اس موقع پر وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا کہ صنعت کار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، انھیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*