سعودی عرب یمن امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں

صنعا(م ڈ ) یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے یمن پر جاری حملے یمن امن مذاکرات کیلئے مددگار نہیں ،جارح سعودی اتحاد کے یمن پر جاری حملوں سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ سعودی عرب سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے یمنی میڈیا کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے یمن پر جاری حملے کسی بھی طور سویڈن میں یمن امن مذاکرات کیلئے مددگار نہیں ہیں۔ سویڈن میں شروع ہونے والے یمن امن مذاکرات کے موقع پر نہ فقط یمن پر سعودی حملے کم نہیں ہوئے بلکہ یہ حملے زیادہ بھی ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ یمن سے متعلق سوئیڈن مذاکرات تین روز قبل شروع ہوئے ہیں جو ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے دونوں فریقوں سے کئی بارالگ الگ ملاقات کی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*