حوثیوں کی معاونت کے باوجود ہم سعودی عرب کا کچھ نہیں بگاڑ سکے،ایران

تہران (اے این این)ایران کے ایک سخت گیر مذہبی رہ نما اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے مقرب مہدی طائب نے اعتراف کیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی ہرممکن مدد کے باوجود ایران سعودی عرب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق عماریون اسٹریٹیجک وار فیئرسینٹر کے چیئرمین مہدی طائب نے کہا کہ ایران کی خطے کے ممالک کو کمزور کرنے کے لیے مداخلت اور اپنے حامی گروپوں کی مدد کی پالیسی کارگر ثابت نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم حوثیوں کے ذریعے سعودی عرب کی قومی سلامتی کونقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*