افغانستان،فضائی حملے اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی،15 طالبان ہلاک

کابل(م ڈ ) افغانستان میں فضائی حملے اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں طالبان کمانڈر سمیت 15 طالبان ہلاک ہو گے،15 سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میںلے لیا جب کہ افغان فوج نے ایک کارروائی میں 11 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہو گئے۔ تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔دوسری جانب صوبے ہلمند میں افغان فوجی دستوں نے جنگجووں کے ٹھکانے پر حملہ کر کے 11 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا، طالبان نے ان افراد کو افغان فوج کی معاونت کرنے کے الزام میں 3 ماہ قبل اغوا کیا تھا۔دریں اثنا افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں افغان فوج نے 3 خطرناک داعش جنگجووں کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*