اسٹےج ڈراموں مےں فضول کی اوچھل کود سے نام نہےں بنتا ‘سارہ خان

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ ڈانس اےک آرٹ ہے جس کو سےکھنے کےلئے برسوں کی رےاضت ضروری ہے ، آج تھےٹر پر جو نئی اداکارائےں کام کررہی ہےں وہ صرف وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اداکار کو اداکاری پر مہارت ہوتی ہے اسی طرح اےک اچھی پرفارمر کو ڈانس پر بھی عبور ہونا چاہیے اس کےلئے ماہر استاد کی خدمات کے ساتھ ڈانس رےہرسل کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے ۔مےں نے جن اساتذہ سے ڈانس کی تعلےم حاصل کی ہے وہ اپنے فن مےں بھرپور مہارت کے حامل ہےں ۔انہوں نے کہا کہ اسٹےج ڈراموں مےں فضول کی اوچھل کود سے نام نہےں بنتا بلکہ جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مجھے کلاسےکل ڈانس زےادہ پسند ہے اورےہی وجہ ہے کہ مےرے زےادہ تر ڈراموں مےں کلاسےکل گانے پےش کئے جاتے ہےں جن پر مےں پرفارم کرتی ہوں اور اس کا مجھے ڈرامہ بےنوں کی جانب سے بڑا شاندار رسپانس بھی ملتا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*