امریکہ نے افغان حکومت کا اعلان جنگ بندی مسترد کر دیا

واشنگٹن /کابل(م ڈ)امریکہ نے افغان حکومت کی جنگ بندی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے طالبان اور دیگر جنگجوﺅں خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، حملوں کے پیش نظر انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں سینئر ملٹری کمانڈر کی جانب سے طالبان اور داعش کے خلاف نئی جنگی حکمت عملی وضع کرنے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرنس کو دو ٹوک جملوں میں کہہ دیا ہے کہ افغانستان میں امریکی حملے جاری رکھے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگرنس کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ امریکا افغانستان میں طالبان اور دیگر جنگجوں کے خلاف اپنی مسلح کارروائیاں جاری رکھے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغان حکومت، افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکورٹی فورسز کو درپیش طالبان اور داعش کے حملوں کے پیش نظر انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے امریکی قانون سازوں کو مطلع کیا کہ طالبان کے خلاف بھی جنگی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*