عید الفطر کے بعد اپنے پراجیکٹس پر بھرپور توجہ مرکوز کروں گی ‘ سائرہ نسیم

لاہور( شوبز نیوز)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد اپنے پراجیکٹس پر بھرپور توجہ مرکوز کروں گی ،تمام سینئرز کو نئے آنے والوں کی تربیت کےلئے کچھ وقت مخصوص کرنا چاہیے اور جلد ہی اپنے گلوکار ساتھیوں کے سامنے اس تجویز کو پیش کروں گی۔ ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے سائرہ نسیم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے پرستاروں کی پسند کو مد نظررکھا ہے اور کوئی بھی پراجیکٹ شروع کرنے سے قبل نہ صرف اپنے قریبی دوستوں بلکہ پرستاروں سے بھی اپنے پراجیکٹ پر بات کرتی ہوںجس سے کمی کوتاہی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ عید الفطر کے بعد اپنے پراجیکٹس پر بھرپو ر توجہ مرکوز کروں گی اور یہ میرے پرستاروں کے لئے شاہکار تحفہ ہوں گے ۔ سائرہ نسیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہمیشہ نئے آنےوالوں کو سپورٹ کرتی ہوں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*