انڈیا کو شکست،بنگلہ دیش پہلی مرتبہ ویمن ایشین چیمپیئن بن گیا

کولالمپور(سپورٹس نیوز) بنگلہ دیش نے فائنل میں اعصاب شکن مقاملے کے بعد بھارت کو 3وکٹوں سے شکست دیکر ویمنز ایشین ٹی ٹوئنٹی کپ 2018جیت لیا۔بنگلہ دیشی ویمنز نے 113رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر پورا کیا،بنگلہ دیش کی جانب سے نگار سلطانہ 27، رومانہ احمد 23 اورعائشہ رحمان17رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،بھارت کی جانب سے پونم یادیونے 4 جبکہ حرمیت کور نے2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔بنگلہ دیش کی رومانہ احمد کو میچ اور بھارت کی ہرمن پریت کور کوٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔اتوار کو ملائیشا کے دارلحکومت کولالمپور میں کھیلے گئے میچ میںبنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*