یمن، حوثی ملیشیا کا اقتدار وحشت کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے،امریکی سفیر

america

صنعا(م ڈ)یمن میں امریکی سفارتکار میتھیو ٹولر نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کا اقتدار وحشت کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے،جنگجو ملیشیا نیک نیتی سے مذاکرات کی میز سجائے تاکہ یمنی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے،یمن کے حوثی باغی کرپشن اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں امریکا کے سفیر میتھیو ٹولر نے کہا ہے کہ حوثیوں کے زیر نگین علاقوں میں جنگجو ملیشیا کا اقتدار یمنی عوام کے لئے وحشت کے سوا کچھ اور نہیں۔مصری روزنامہ “الیوم السابع” کو انٹرویو دیتے ہوئے مسٹر ٹولر کا کہنا تھا کہ امریکا روزمرہ کی بنیاد حوثیوں کی وسیع کرپشن، شہری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مانیٹر کرتا ہے۔امریکی سفیر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جنگجو ملیشیا کو نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز سجانی چاہئے تاکہ تمام یمنی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔انھوں ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے حوثی باغی کرپشن اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*