کوئٹہ، کوئلہ کانیں بیٹھ جانے سے 19کان کن جاں بحق

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلہ کی 2کانیں بیٹھ جانے کے باعث 19کانکن جاں بحق جبکہ 14کو زندہ نکال لیا گیا اب بھی مزید 5کانکن ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں 2کوئلے کی کانیں بیٹھ جانے کے باعث مجموعی طور پر 37کانکن کانوں میں پھنس گئے جن میں سے 19کانکن جاں بحق ہوگئے جن میں سے 9کانکنوں کی شناخت رحیم ، محمد بشر،عبدالوحید، خالد، نصراللہ ، عبداللہ خان ،عبدالحق ، لیاقت علی ،عبدالطیف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 14کانکنوں کو زندہ نکال کر بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جن میںفضل واحد، احسان اللہ ، آفتاب حسن ، عبدالسلام ، بخت زمان ، مفتاب،حضرت حسین ، گل فیروز ، گل زادہ ،سلطان ملک ، فرمان علی شامل ہیں جبکہ مزید 5کانکن کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالے کے لئے ضلعی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے، انسپکٹر مائنز اور ایف سی ،لیویز کے افسران ا ور جوان ہفتہ کی رات گئے تک ریسکیو آپریشن میں مصروف تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*