نارتھمپٹن شائر کیخلاف شاداب خان کے 6 شکار

نارتھمپٹن (این این آئی)نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان کی تباہ کن بولنگ کے باعث میزبان ٹیم 259رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، پاکستان نے پہلی اننگز میں بغیر نقصان کے 6 رنز بنالیے ہیں۔نارتھمپٹن میں شروع ہونے والے میچ کی پہلی اننگز میں ہوم ٹیم 74ویں اوور میں 259رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ¾روسنگٹن نے 90 رنز اسکور کیے، نیوٹن نے 35رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 77رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، 2 وکٹیں راحت علی اور ایک وکٹ حارث سہیل کے حصے میں آئی ۔خراب روشنی کے باعث جب پہلے دن کا کھیل وقت سے پہلے ختم ہوا تو پاکستان بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنالیے تھے، اظہر علی اور امام الحق 3،3 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*