ماہرہ خان 71 ویں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول 2018 میں شرکت کریں گی۔فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والے سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان بین الاقوامی میک اپ برانڈ لورئیل کی پہلی پاکستانی سفیر کے طور پر نمائندگی کریں گی ۔اس فلم فیسٹیول میں ہر سال بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارائیں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی ہیں اور اب ان کے ساتھ پہلی بار پاکستان سے ماہرہ خان بھی شامل ہوں گی۔اس سال کانز فلم فیسٹیول میں ہالی وڈ اداکارہ جولیان مور، جین فونڈا اور ایوا لنگوریا کی شرکت متوقع ہے جبکہ بالی وڈ سے دپیکا پڈوکون، ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور شرکت کریں گی۔71 واں سالانہ کانز فلم فیسٹیول رواں ماہ 9 مئی سے 20 مئی تک جاری رہے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*