فاسٹ اینڈ فیوریس 9 پہلے سے بڑی فلم ہوگی ,ون ڈیزل

لالی اینجلس (شوبز نیوز)ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کی کامیاب فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کی ہر نئی فلم کا مداح بے صبری سے انتظار کرنے لگے اب اداکار نے بتایا کہ اس سیریز کی آنے والی فلم پہلے سے زیادہ بڑی ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ ون ڈیزل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ افریقہ میں ہوگی جبکہ اس کی اور اس کے اگلے حصے کی ہدایات جسٹن لن دیں گے ¾جو اس سے قبل تین فاسٹ اینڈ فیوریس فلمز کی ہدایات دے چکے ہیں۔ون ڈیزل کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم پہلے سے بڑی ہوگی، جسٹن لن فاسٹ 9 اور فاسٹ 10 کی ہدایات دیں گے، میں بتا نہیں سکتا کہ میں کتنا پرجوش ہوں۔خیال رہے کہ اس سیریز کی گزشتہ فلموں کی شوٹنگ برازیل، برطانیہ، سپین، جاپان، میکسیکو اور دبئی وغیرہ میں کی جاچکی ہے۔نئی فلم کی افریقہ میں شوٹنگ کے حوالے سے ون ڈیزل نے کہا کہ ہم افریقہ نہیں جاپائے لیکن اس فلم کو وہیں شوٹ کریں گے ¾نئی فلم کو 10 اپریل 2020 میں ریلیز کیا جانے کا ارادہ کیا ہے۔فلم میں مشیل روڈریگوز، ٹائریس گبسن، کرس لوڈا کرس، نتیالی ایمنیل، جیسن سٹیتھم اور ڈیوین جانسن واپس اپنے کردار دھراتے نظر آئیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*