صحت کی بہترسہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیشہ ور ڈاکٹرز بیرون ملک سہولیات چھوڑ کر پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، نجی شعبہ کی شراکت داری سے صحت کے بہت سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ۔ ہفتہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دوسرے جگر کی پیوند کاری سے متعلق سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاءاسپتال علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے ، معیاری سہولیات کی فراہمی میں شفاءاسپتال کا اہم کردار ہے ، پیشہ ور ڈاکٹرز بیرون ملک سہولیات چھوڑ کر پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،صحت کی بہتری سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، نجی شعبہ کی شراکت داری سے صحت کے بہت سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*