شمالی و جنوبی کوریا مابین قربتیںبڑھنے ،فاصلے مٹنے لگے

پیانگیانگ(م ڈ) شمالی و جنوبی کوریا مابین قربتیں مزید بڑھنے لگیں، شمالی و جنوبی کوریا وقت کے سلسلہ میں بھی ایک پیج پر آگئے،دونوں ممالک کا معیاری وقت بھی یکساں ہو گےا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جزیرہ نما کوریا پر حالات میں بہتری کے سلسلے میں شمالی کوریا نے اپنی گھڑیوں کو جنوبی کوریا کے وقت کے مطابق کر دیا ہے۔ اس تبدیلی سے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کا معیاری وقت یکساں ہو گیا ہے۔ جزیرہ نما کوریا کی دونوں ہمسایہ لیکن حریف ریاستوں کے معیاری وقت میں پہلے آدھ گھنٹے کا فرق تھا۔ شمالی کوریائی حکومت نے اس اقدام کو ’دونوں کوریاو¿ں کو ایک کرنے کے مقصد کی طرف پہلا قدم‘ اور رواں برس ستائیس اپریل کو کوریائی لیڈروں صدر م±ون جے اِن اور چیئرمین کم جونگ ا±ن کی ملاقات کا تسلسل قرار دیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*