شام میں عرب فوج امریکی فوج کا نعم البدل ہو گی،مصری وزیر خارجہ

قاہرہ(م ڈ)مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں عرب افواج پر مشتمل دستہ بھیجا جاسکتا ہے، فیصلہ آئینی رکاوٹوں سے مشروط ہوگا، عرب فوج امریکی فوج کی جگہ لے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے امکان ظاہر کیا کہ شام میں عرب افواج پر مشتمل دستے بھیجنے کا معاملہ بہت سے عرب ممالک میں زیرِ غور ہے۔مصری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ سامح شکری کے بیان کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ مصر خود اپنی فوج شام بھیجنے کے لیے تیار ہے تاہم یہ فیصلہ آئینی رکاوٹوں سے مشروط ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*