رمضان میں سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو ےقےنی بنایا جائیگا ،کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن

لاہور(این این آئی )چےئرمےن پرائس کنٹرول کمےٹی مےاں عثمان کی زےرصدات ہونے والے اجلاس مےں کرےانہ مرچنٹ اےسوسی اےشن نے رمضان المبارک مےں اشےائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو ےقےنی بنانے کی ےقےن دہانی کروادی ، 9ٹاﺅنز اور کنٹونمنٹ بورڈمےں فےئر پرائس شاپس بھی قائم کی جائےں گی جہاں پر عوام کو سرکاری نرخوں سے 25فےصد کم نرخوں پر اشےائے خوردو نوش دستےاب ہوں گی ۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمےٹی مےاں عثما ن کی زےر صدارت اجلاس مےں کرےانہ مرچنٹ اےسوسی اےشن کے صدر حافظ محمد عارف گجر ، چےئرمےن رانا محمد منظور ، جنرل سےکرٹری طاہر ثقلےن بٹ سمےت دےگر عہدےداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اےسوسی اےشن کے عہدےداروںنے چےئرمےن پی سی سی کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کےا جنہےں حل کرنے کی ےقےن دہانی کروائی گئی ۔ مےاں عثمان نے کہاکہ پنجاب حکومت رمضان المبار ک مےں عوام کو رےلےف دےنے کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھار ہی ہے اور اس کےلئے تاجروں کا بھرپور تعاون ناگزےر ہے ۔ انہوںنے عہدےداروں پر زور دےا کہ وہ رمضان المبارک مےں پرچون سطح پر اشےائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو ےقےنی بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کرےں ۔ انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ کے کسی بھی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ دکانداروں کو بلا وجہ ہراساں کریں ۔سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے والے تاجروں کو تحسین پیش کرتے ہیں ۔عہدیداروں نے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کو کی درخواست پر 9ٹاﺅنز اورکنٹونمنٹ بورڈ مےں فےئر پرائس شاپس قائم کرنے کی بھی ےقےن دہانی کروائی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*