ترک فوج کی مدد سے عفرین میں معمول کی زندگی بحال

عفرین(م ڈ)ترک فوج کی کامیابی کے بعد عفرین میں معمول کی زندگی بحال ہو گئی،شامی مہاجرین خوشی خوشی ترکی سے واپس لوٹنے لگے، عفرین میں ترک فوجیوں نے 208 بارودی سرنگیں اور 1 ہزار 129 دستی بموں کو ناکارہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سالہا سال سے دہشت گرد تنظیموں کے مظالم سے تنگ آتے ہوئے اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے شہری خوشی خوشی واپس لوٹ رہے ہیں۔ترک مسلح افواج کے شامی علاقے عفرین میں شاخ ِ زیتون آپریشن کے بعد علاقے کے مکینوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔خوردنی اشیاءکی ترسیل اور باقاعدگی سے حفظان صحت کی خدمات فراہم کیے جانے والے علاقے میں ترک فوجیوں نے 208 بارودی سرنگیں اور 1 ہزار 129 دستی بموں کو ناکارہ بنایا ہے۔ترک فوجی دستے محفوظ علاقوں کو شہریوں کی واپسی کو ممکن بنانے کے لیے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*