بلوچستان میں انتخابات کے حوالے سے مشکلات و مسائل کا سامنا ہے ،میر حاصل بزنجو

Mir Hasil Khan Bizenjo

کوئٹہ (این این آئی ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شیپنگ سینیٹرمیر حاصل خان بزنجو نے کوئٹہ میں پارٹی کے مرکزی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں جمہوریت اور اداروں کے استحکام کیلئے جمہوری وسیاسی قوتوں کیساتھ ہیں ،نیشنل پارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں اپنا سیاسی وقو می کردارادا کررہی ہے،انہوں نے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ہونیوالے انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں انتخابات کے حوالے سے مشکلات ومسائل کا سامنا ہے لیکن نیشنل پارٹی ملک وبلوچستان میں جمہوری اداروں کے استحکام میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں ہونیوالی مداخلت پر انتہائی افسوس ودکھ ہوا ،لیکن مشکلات ومسائل کے باوجود نیشنل پارٹی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی اراکین نے ثابت قدمی کیساتھ حالات کا مقابلہ کیا ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور اسلام آباد دونوں جگہ قوم پرست سیاسی قیادت نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی میں اپنا سیاسی کردار احسن انداز میں ادا کیا ،نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے، سینیٹرز اور ایم پی اے اور ملک بھر کے نمائندوں نے شرکت کی ،اجلاس میں ملکی وبلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت تنظیمی معاملات پر بحث کی ،نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے بلوچستان وملک کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ،انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنیوالے کسی بھی طرح ملک وعوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ انتخابات کا وقت پر انعقاد جمہوریت وملک کیلئے انتہائی ضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ مشکل صورتحال میں جمہوریت و پارلیمنٹ کیساتھ کھڑے ہیں اور پارلیمنٹ کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کی مخالفت کریں گے ،مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،قومی اسمبلی کے رکن سردار کمال خان ،پنجاب وحدت کے صدر ملک ایوب ،سندھ وحدت کے صدر رمضان میمن ،بلوچستان وحدت کے صدر سینیٹر میر محمد اکرم دستی ،رفیق کھوسہ ،انجینئر حمید بلوچ ،محراب مری ،ایم پی اے یاسمین لہڑی ،ایم پی اے رحمت صالح بلوچ ،صالح بلوچ ،ڈاکٹر اسحاق بلوچ ،اسلم بلوچ ،منصور بلوچ اور دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ،مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج بھی مرکزی صدر میر حاصل خان کی صدارت میں محمد شہی ہاﺅس ایوان قلات میں منعقد ہوگا ،جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوگی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*