گندم کی ریکارڈ برآمدات ،اپریل میں حجم 3لاکھ ٹن سے تجاوز کر گیا

کراچی(کامرس نیوز)اپریل 2018 کے دوران گندم کی برآمدات میں ریکارڈ اضافے سے برآمدات کا حجم 3لاکھ ٹن سے بڑھ گیا ہے جو ملکی تاریخ میں ایک ماہ کے دوران کی جانے والی گندم کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں ،وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان(ایف پی سی سی آئی)کی قائمہ کمیٹی برائے برآمدات کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک سمندر کے ذریعے گندم کا برآمدی ہدف14لاکھ ٹن حاصل کرلیا جائیگا،برآمد کنندگان کے اقدامات سے مارچ2018 کے دوران سمندری راستے سے 2 لاکھ 41 ہزار522 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت 4کروڑ 70لاکھ ڈالر سے زائد رہی ہے جبکہ اپریل کے دوران برآمدات 3 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئیں،انہوں نے کہا کہ دسمبر 2017 میں حکومت نے گندم اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کیلئے 2کروڑ 30لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا تھا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*