کپاس کا سیزن ختم؛ پیداوار 1کروڑ 16لاکھ گانٹھ تک پہنچ گئی

کراچی(کامرس نیوز) کپاس کی پیداوار یکم مئی 2018تک 1 کروڑ15لاکھ 81ہزار934گانٹھ تک پہنچ گئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی جانب سے جاری کردہ حتمی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 15 روز کے اندر 2753 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں لائی گئی جو سب پنجاب میں آئی، یہ کپاس مظفر گڑھ، وہاڑی، رحیم یارخان، بہاولپور اور بہاولنگر میں لائی گئی، یکم مئی 2018 تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے1کروڑ 15 لاکھ 78ہزار 935گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں2لاکھ16ہزار615گانٹھ روئی خریدی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے1 کروڑ10لاکھ 85 ہزار425 گانٹھ روئی کی خریداری کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*