میشا شفیع نے دھمکیوں کے بعد سوشل میڈیا اکاونٹس بند کردیئے

کراچی (این این آئی)گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی نامور پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نےاپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں ملنے کے باعث سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بند کیے۔میشا شفیع چند روز قبل اپنے فیس بک اور انسٹا گرام اکاو¿نٹس بند کرنے کے باعث شدید تنقید کی زد میں ا?گئی تھیں لہٰذا انھوں نے اپنے اکاو¿نٹس بند کرنے کی وجہ خود ہی بتادی۔میشا کا کہنا ہے کہ علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور انہیں دھمکیاں دینے کے ساتھ پریشان بھی کیا جارہا تھا۔لہٰذا وہ خود کو، اپنے گھروالوں کو خاص طور پراپنے دونوں بچوں کو دھمکیاں دینے والوں سے محفوظ رکھنا چاہتی تھی اسلیے انھوں نے اپنا فیس بک اور انسٹاگرام اکاو¿نٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*