داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی زندہ ہیں،قریبی ساتھی کا انکشاف

بغداد(م ڈ)عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہداعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے قریبی ساتھی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندہ ہے، شام اور عراق میں داعش پر عسکری طور سے قابو پانے کے باوجود تنظیم اب بھی بڑا خطرہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات کی مرکزی عدالت نے داعش تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ایک قریبی ساتھی کے اعتراف کا اندراج کیا ہے۔ کونسل کے ترجمان بیرسٹر عبدالستار بیرقدار نے بتایا کہ داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے اس ملزم کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ سال جولائی تک ابوبکرالبغدادی کے ساتھ مسلسل اور براہ راست ملاقاتیں کرتا رہا۔ ملزم نے اپنے اعتراف میں بتایا کہ اس نے داعش کی نگرانی کرنے والی جنرل کمیٹی کے رکن سمیت کئی عہدوں پر کام کیا۔ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ملزم کی گرفتاری ترکی میں عمل میں آئی اور اس میں عراقی انٹیلی جنس اور ترک سیکیورٹی اداروں کی کوششیں شامل رہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*