جنوبی پنجاب کو محرومیوں سے نجات دلانے کےلئے حکومت فوری توجہ دے

کراچی (کامرس نیوز)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مےن اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر کی حیثیت رکھتا ہے جس میں کئی صنعتیں بشمول فرٹیلائزر، چینی، کاٹن، ٹیکسٹائل، کاٹیج انڈسٹریز، فروٹ جوسز، اسٹیل رولنگ اوراسٹیل ری رولنگ سمیت ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی موجود ہیں۔ موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹ تقریباً52ایکڑ پر مشتمل ہے جہاں صنعتوں کے لئے بنیادی ضروریات موجود ہیں۔ شہر کی ترقی کے لئے دوسرے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی جلد از جلد ضرورت ہے تاکہ شہر میں موجود پوٹینشل کی مکمل استعمال اور شہر کی صنعتی ترقی کے لئے نئی صنعتوں کا قیام ممکن ہوسکے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا ضلع بہاولپور کا تقریباً دو تہائی حصہ چولستان کے صحرا پر مشتمل ہے جو بھارت کے صحرائے تھرسے منسلک ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*