بولنگ کوچ نے محمد عامر سے” ڈو مور“ کا مطالبہ کردیا

کینٹربری(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے محمد عامر سے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010میں ملوث ہوکر5سالہ پابندی کا شکار ہونے سے قبل محمد عامر کی بولنگ نے دنیا میں تہلکہ مچا رکھا تھا،انڈر19پیسر کو وسیم اکرم کا متبادل قرار دیا جا رہا تھا،مگر وہ واپسی کے بعدکارکردگی کا معیار برقرار نہیں رکھ پائے۔بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی کینٹربری میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ محمد عامر کو مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کم بیک کے بعد پیسر کا ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی5سال بعد واپسی ہوئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*