بلوچستان میں پانی کی قلت ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے لیا

Chief Justice of Pakistan Mian Saqib Nisar

اسلام آباد /کوئٹہ (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بلوچستان میں پانی کی قلت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک، نواب ثناءاللہ زہری سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، سماعت 9 مئی کو ہو گی۔بلوچستان میں پانی کی قلت کے معاملے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا، ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک، نواب ثناءاللہ زہری کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ سماعت 9 مئی کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*