ایران خطے میں انتشارپھیلانے کا سبب ہے’پینٹاگون

pentagon

واشنگٹن(م ڈ)پینٹاگون نے ایران اسرائیل مابین بڑھتے تناﺅ پر شدیر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں انتشار پھیلانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے، ایرانخطے میں عدم استحکام پیدا کرنے میں ملوث ہے، جہاں ایران ہوتا ہے وہاں انتشار جنم لیتا ہے، ایران شام میں بھی امن کے لئے خطرہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی ترجمان ڈانا وائٹ نے ایران پر کڑی نکتہ چینی کی ۔ترجمان وائٹ نے ہفتہ وار پریس کانفرس میں ایران۔اسرائیل کشیدگی کے موضوع پر اخباری نمائندوں کو بریفنگ دی۔وائٹ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھنے والے تناو¿ سے پنٹا گون کو خدشات لاحق ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران خطے میں انتشار پھیلانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک خطے میں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنے میں سرگرم ہے، یہ اس مقصد کے ساتھ حزب اللہ اور حوثیوں کو آلہ کار بنا رہا ہے۔ یہ چیز ہمارے لیے باعثِ اندیشہ ہے، جہاں پر ایران ہوتا ہے وہاں پر انتشاری ماحول جنم لیتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*