امریکا معاہدے سے باہرہوا تو عالمی طاقتوں سے سمجھوتہ ختم کر دینگے،ایران

تہران(م ڈ)ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہامریکا معاہدے سے باہرہوا تو عالمی طاقتوں سے سمجھوتہ ختم کردیں گے،ایران معاہدے پر دوبارہ گفت و شنید نہیں کرے گا،تہران اپنی سیکورٹی بیرونی ٹھیکے داروں کے حوالے ہر گز نہیں کرے گا،ایران نیک نیتی سے معاہدے پر عمل پیرا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے جوہری معاہدے کو توڑا تو ایران بھی اس کی پاسداری نہیں کرے گا۔ اس کے بعد ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے پر دوبارہ گفت و شنید نہیں کرے گا۔ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان صدر ٹرمپ کی جانب سے اس ڈیڈ لائن سے محض ایک روز پہلے سامنے میں آیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*