یمن،عرب اتحادی فوج کی بمباری،ایرانی ولبنانی جنگجو ہلاک

صعدہ(م ڈ)یمن میں حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے ’صعدہ‘ میں عرب اتحادی فوج کی بمباری سے ایرانی ولبنانی جنگجو ہلاک ہو گئے،دونوں جنگجوﺅں کو حوثیوں کا اسلحہ ساز قرار دیا جا رہا ہے،یمنی فوج نے باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں ایران نواز حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے ’صعدہ‘ میں عرب اتحادی فوج کی بمباری میں ایک ایرانی اور ایک لبنانی جنگجو کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں کو حوثیوں کا اسلحہ ساز قرار دیا جا رہا ہے۔’العربیہ’ چینل نے یمن کے عسکری ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صعدہ گورنری میں عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے حوثی دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر بم باری کی جس کے نتیجے میں حوثیوں کےایرانی اور لبنانی دو اسلحہ ساز ہلاک ہوگئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*