فیس بک اسکینڈل کی محور برطانوی کمپنی اینالیٹیکا دیوالیہ ہو گئی

لندن(م ڈ) فیس بک اسکینڈل کی محور برطانوی کمپنی اینالیٹیکا دیوالیہ ہو گئی،دیوالیہ پن کی بڑی وجہ گاہکوں کا مسلسل کم ہونا اور وکلاءکے معاوضے میں گراں قدر اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکٹرانک ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی برطانوی کمپنی کیمبرج اینےلیٹیکا نے اپنا معمول کا کام روکتے ہوئے دیوالیہ پن کی درخواست دے دی ہے۔ اسی کمپنی نے کروڑوں فیس بک صارفین کے نجی ڈیٹا سے متعلق اسکینڈل میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ کمپنی نے اپنے دیوالیہ پن کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اس کے گاہک مسلسل کم ہوتے جا رہے ہیں اور قانونی تنازعات میں اس کی نمائندگی کرنے والے وکلاء کے معاوضے بہت زیادہ۔ فیس بک کی انتظامیہ نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ اس کمپنی نے غیر قانونی طور پر قریب ستاسی ملین صارفین کے نجی کوائف تک رسائی حاصل کر کے انہیں امریکی صدارتی انتخابی مہم میں موجودہ صدر ٹرمپ کے حق میں استعمال کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*