اٹک ،بس پر خودکش حملہ،2افراد شہید متعدد زخمی

اٹک /کامرہ کینٹ (آئی این پی) حساس ادارہ کے سول ملازمین کی بس پر خود کش حملہ ڈرائیور اکرم نیازی سمیت 2ٓافراد شہید 18افرادشدید زخمی، دہشت گرد نے موٹر سائیکل کے ذریعے بس کو نشانہ بنایا تفصیلات کے مطابق دن 4بجکر 45منٹ پر حساس ادارہ سے منسلک سویلین افراد کو لیکر جانیوالی بس اٹک کی ڈھوک گاما بسال کے قریب جب اسپیڈ بریکر کے قریب آہستہ ہوئی تو ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم خوش کش حملہ آور نے موٹر سائیکل سے بس کو ہٹ کیا جس سے بس کا اگلہ حصہ مکمل تبا ہ ہو گیااس خود کش حملہ کے نتیجہ میں2افراد شہید جبکہ18کے قریب شدید زخمی ہو گئے جن میں سے16افراد کو امدادی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک منتقل کیا دھماکہ کے فوری بعد اٹک کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافظ کر دی گئی قانون نافظ کرنیوالے اداروںنے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کے میڈیکل آفیسر کی جانب سے جن زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک منتقل کیا گیا انکے نام شعیب ولد اورنگزیب ، مسرت زوجہ ذوالفقار ، حبیب خان ولد محمد سفیر ، نزاکت ولد خان بہادر ، محمد سعید ولد اظہر دین ، منتہا دختر نزاکت، حافظ افتخار ولد محمد نواز ، حسین ولد گل زادہ ، سعید شاہ ولد روان شاہ، عبید ولد حفاظت خان ، ندیم ، صوفیہ زوجہ شیر محمد، باغ بری زوجہ گل زاد دین ، احسان ولد بشیر احمد ، انجم ولد محمد صدیق ،اکرم نیازی ڈرائیور ، ساجدولد قاسم ، انجم صدیق شامل ہیںدھماکہ اس قدر شدید تھا کہ خود کش حملہ آور کے جسم کے برخچے اڑ گئے جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اس ہونیوالے دھماکہ کی اطلاع پرقانون نافظ کرنیوالے اداروں سمیت ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ڈویژن فخر سلطان راجہ ، ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات ،ڈی پی او اٹک عبادت نثار پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچے اور علاقہ کو گھیرے میں لیا جبکہ قریبی آبادیوں میں پولیس نے سر چ آپریشن بھی شروع کر دیا جبکہ علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد زخمیوں کی امداد اور بیماری پرسی کیلئے ہسپتال پہنچی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*