ہانگ کانگ کے اداکار جیکی چن کی مبینہ بیٹی سامنے آگئی

بیجنگ (شوبز نیوز)مارشل آرٹ کے ماہر اور ایکشن فلموں کے سپر اسٹار ہانگ کانگ کے اداکار جیکی چن کی مبینہ بیٹی سامنے آگئی، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تنگ نظر والدین کی وجہ سے سڑک پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔خیال رہے کہ 64 سالہ اداکار جیکی چن کا شمار دنیا کے معروف اور مہنگے اداکاروں میں ہوتا، اگرچہ ان کا تعلق ایشیا سے ہے، تاہم وہ ہولی وڈ میں بھی یکساں مقبول ہیں۔جیکی چن 1954 میں ہانگ کانگ میں انتہائی غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور 7 سال کی عمر میں نوکری کرنے کے بعد اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ابتدائی طور پر اسٹیج ڈراموں اور اوپرا تھیٹر سے پرفارمنس کا آغاز کیا۔جیکی چن ابتدائی دنوں میں بطور اسٹنٹ معاون کام کرتے رہے، بعد ازاں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا اور پھر وہ دیکھتے ہی دیکھتے چین سے امریکا اور ہانگ کانگ سے برطانیہ تک چھا گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*