نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان پر غور شروع

ویلنگٹن(سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے یا نہ بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔کیویز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی درخواست آئی ہے جس پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ترجمان کیویز بورڈ کے مطابق دورہ پاکستان کے لئے حکومت، کھلاڑیوں اور سیکیورٹی فراہم کرنے والے اداروں سے بات چیت کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کی درخواست پر مذکورہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ کیویز نے سیکیورٹی خدشات کے باعث 2003 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*