میزو کے انتہائی سستے سمارٹ فون بہت جلد پاکستان بھر میں دستیاب ہونگے

لاہور (کامرس نیوز) سستے ترین موبائل فون اور الیکٹرانکس میں صنعتی موجد میزو نے حال ہی میں اپنے حیرت انگیز نئے فونز جاری کر دیئے ہیں جن میں میزو 15 اور 15 پلس سمیت سٹینڈرڈ میزو لائٹ بھی شامل ہیں۔ یہ جدید ترین سمارٹ فون بہت جلد پاکستان بھر میں دستیاب ہوں گے۔ میزو 15 میں سٹین لیس اسٹیل المونیم مٹیریل سے تیار کردہ یونی باڈی بیک دی گئی ہے۔ یہ فون کم وزن ہے اور میٹل جیسا محسوس نہیں ہوتا۔ اس کی ظاہری شکل پلاسٹک جیسی ہے۔ سفید رنگ کا انتخاب آنکھوں کیلئے دلکش اور سرامک ٹائل کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں ایک سنگولر 5.46 قطر کے ساتھ ایمولڈ پینل دیا گیا ہے لیکن 16:9 کی کلاسک ریشو اس فون کو آن لائن ملٹی میڈیا کیلئے پرکشش بناتی ہے۔ ریگولر ورژن پر ریزولوشن فل ایچ ڈی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*