موٹر سائیکلز کٹس کی درآمد میں19فیصداضافہ

کراچی(کامرس نیوز)رواں مالی سال2017-18 کے دوران موٹر سائیکلز کی اندرون ملک تیاری کیلئے استعمال ہونے والی مکمل تیار شدہ کٹس کی درآمد میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی تا مارچ کے دوران 78.6 ملین ڈالر مالیت کی سی کے ڈی/ ایس کے ڈی درآمد کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ان کی مالیت 66 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*