فیس بک کا ڈیٹنگ اینڈ پاٹنر فنکشن متعارف کروانے کا فیصلہ

نیویارک(م ڈ)فیس بکنے ڈیٹنگ اینڈ پاٹنر فنکشن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، فیس بک کے200 ملین صارفین سنگل ہیں ان کو شریک حیات تلاش کرنے میں مدد کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ اپنے صارفین کی طرف سے ڈیٹنگ اور پارٹنرز کی تلاش میں ان کی مدد کرے گی۔ نئے ڈیٹنگ فنکشن کے لیے صارفین کو آئندہ اپنا ایک علیحدہ پروفائل تیار کرنا ہو گا۔ سان خوزے میں فیس بک ڈویلپرز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک کے قریب دو سو ملین صارفین کے مطابق وہ سنگل ہیں اور اس طرح شریک حیات تلاش کرنے میں ان کی مدد کی جا سکتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*