شام میں اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایران

بیروت(م ڈ)ایران نے دھمکی دی ہے کہ شام میں مبینہ طور پر ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنگجوں کی ہلاکتوں کا مناسب وقت اور مقام پر جواب دیا جائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین علاﺅ الدن بورجردی نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں اسرائیل کی بار بار کی جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اسرائیلی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شام کے شمال میں متعدد تنصیبات پر ہونے والے فضائی حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ایرانی عہدیدار نے شام کے صدر مقام دمشق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ صہیونی دشمن شام میں ہمارے عسکری مشیروں پر حملے کر رہا ہے۔ حالیہ حملے کے بعد ایران خاموش نہیں رہے گا بلکہ صہیونی ریاست کے خلاف مناسب وقت اور مقام پر جواب دیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*