حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے

لاہور(کامرس نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل اس اقدام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ،حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر اپنے منافع کی صورت میں وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کرے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اصافے سے تاجروں سمیت ہر طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔ پیداواری لاگت بڑھنے اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں اضافہ ہونے سے مہنگائی بڑھے گی ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بڑھائی جارہی ہے جس میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔اشرف بھٹی نے کہا کہ مطالبہ کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کو بھی شامل کیا جائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*