ایران کےخلاف مراکش کا ساتھ دیں گے، سعودی عرب کا اعلان

Saudi Arabia

ریاض(م ڈ)سعودی عرب نے ایران کے خلاف مراکش کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا،سعودی عرب امن و استحکام اور سالمیت کو خطرات پیدا کرنے والے فریق کے خلاف کھڑا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ مراکش کے امن و استحکام اور اسکے اتحاد و سالمیت کو خطرات پیدا کرنے والے فریق کے خلاف سعودی عرب تن من دھن سے ساتھ ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیاکہ سعودی حکومت مراکش کے اندرونی امور میں ایرانی مداخلت کی شدت سے مذمت کرتی ہے۔ دہشتگرد تنظیم حزب اللہ کے ذریعے مراکش کے اندرونی امور میں مداخلت ناقابل برداشت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*