اچھی کہانی ، جاندار ڈائیلاگ سے ہی فلم کی کامیابی ممکن ہے ‘ قرة العین

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ وماڈل قرة العین المعروف عینی نے کہا ہے کہ جب تک ہماری فلموں کے سکرپٹ اورڈائیلاگ پرتوجہ نہیں دی جائے گی تب تک فلموں کی کامیابی کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی مقبولیت بھی ممکن نہیں ہوگی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ قرة العین نے کہا کہ دنیا بھرمیں بننے والی فلموں میں سب سے زیادہ اہمیت اسکرین پلے اوراس فنکاروں کے ڈائیلاگز پردی جاتی ہے لیکن ہمارے ہاں بننے والی فلموں میں جدید ٹیکنالوجی تودکھائی دیتی ہے لیکن اس کی کہانی کوجاندار بنانے اورڈائیلاگ کے ذریعے شائقین کوانٹرٹین کرنے کا رجحان فی الحال فروغ نہیں پا سکا۔جس سے ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ کثیرسرمائے اورجدیدٹیکنالوجی فلم کی کامیابی میں کوئی کردارادا نہیں کرتے بلکہ فلم کی کامیابی تواچھی کہانی کے ذریعے ہی ممکن ہوپاتی ہے۔ اگردیکھا جائے توشائقین کواپنی توجہ کا مرکزبنانے کیلیے اس وقت بالی وڈ میں بننے والی ایکشن فلموں میں اس بات پرخاص توجہ دی جاتی ہے کہ ڈائیلاگ جاندارہوں۔ جب کوئی ہیرو اپنے کردارکی ڈیمانڈ کے مطابق ولن کوللکارتا ہے تو وہ ڈائیلاگ راتوں رات سوشل میڈیا پربھی لوگوںکی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*