انوشکا کی سالگرہ کے موقع پرکوہلی کی خوبصورت اندازمیں مبارکباد

ممبئی(شوبز نیوز) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آج اپنی 30 ویں سالگرہ منارہی ہیں اس موقع پر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما آج پورے 30 برس کی ہوگئیں ، خوشی کے اس موقع پر ان کے شوہر کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر انوشکا کو مبارکباد دیتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام شیئر کرایا ہے۔ ویرات کوہلی نے انوشکا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ انوشکا کو کیک کھلا رہے ہیں ساتھ ہی انہوں نے انوشکا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میں اپنی زندگی میں جن لوگوں کو جانتا ہوں انوشکا ان میں سب سے زیادہ ایماندار اور مثبت شخصیت کی حامل ہیں ۔انوشکا شرما نے بھی انسٹا گرام پر اپنی تیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہم سب بہت خوش قسمت ہیں کہ انسان کے طور پر پیدا ہوئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*